غزہ نسل کشی کیس، بیلجیم کی عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مؤقف کی حمایت

بیلجیم نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے مقدمے کی حمایت کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ نسل کشی کیس، بیلجیم کی عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مؤقف کی حمایت

دی ہیگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیلجیم نے اسرائیل کے خلاف جاری عالمی عدالت انصاف کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کے مؤقف کی باضابطہ حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ دسمبر 2023 میں دائر کیا گیا تھا، جس میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے۔

بیلجیم کے اعلامیہ کے بعد اس مقدمے کی حمایت کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ عدالت پہلے ہی اسرائیل کو غزہ میں ممکنہ نسل کشی کے اقدامات روکنے کی ہدایت دے چکی ہے۔

اس مقدمے میں بیلجیم کے علاوہ برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکیہ بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی افریقہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

امریکا اور چند یورپی اتحادی اسرائیل کو فوجی اور مالی مدد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے بعض ارکان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ جنگ میں 406 فلسطینی شہید اور 1,118 زخمی ہو چکے ہیں، اور مجموعی طور پر 70 ہزار 942 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں