امریکا نے فینٹینائل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے ان کے ویزے منسوخ کر کے نئی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے فینٹینائل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے نئی دہلی میں بھارتی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ لیڈروں کے ویزے منسوخ کر کے ان کی نئی درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔ یہ اقدام فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں کی اسمگلنگ کے الزام پر کیا گیا ہے۔
فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی وجہ سے امریکا میں ضرورت سے زیادہ خوراک کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے بھارت کو منشیات کی ترسیل یا غیر قانونی پیداوار کرنے والے ممالک میں شامل کیا تھا۔














