شمالی کوریا نے زمین سے فضا میں میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل نے 200 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔
پیانگ یانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی کوریا نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں ہوا، جس میں میزائل نے 200 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ، کم جونگ ان نے 8700 ٹن کی نیوکلیئر پاورڈ آبدوز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ یہ تجربے شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔














