ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی خوشیاں عروج پر، سانتاکلاز شہریوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں جبکہ مختلف ممالک میں رنگارنگ تقریبات جاری ہیں۔
ویٹی کن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور سانتاکلاز شہریوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کے موقع پر خصوصی عبادات منعقد کی گئیں، جہاں سینٹ پیٹرز سکوائر میں کرسمس ٹری اور نیٹیوٹی سین سجا دیا گیا۔ بیت اللحم میں رنگارنگ پریڈ ہوئی جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
کیپ ٹاؤن میں موسیقی کی تقریب نے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ فرانس، اٹلی، روس اور دیگر ممالک میں بھی کرسمس کی تقریبات زور و شور سے منائی جا رہی ہیں۔
ویٹی کن سٹی میں دعائیہ تقریب میں پوپ لیو نے انسانیت کے احترام اور غریبوں، بالخصوص تارکین وطن کی مدد پر زور دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ملازمین کو ٹیلیفونک مبارکباد دی۔ فرانس، سپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں کرسمس کا جوش و خروش جاری ہے۔














