یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

آئی ایس پی آر نے یوم قائد پر نیا ملی نغمہ جاری کیا، جو قائداعظم کی قیادت اور پاکستان کے قیام کی قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوم قائد پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کر دیا ہے۔ نغمہ قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے، قائداعظم کے افکار کی تجدید اور پاکستان کے محفوظ و باوقار مستقبل کا مظہر ہے۔ نغمے کے ذریعے بابائے قوم کے ساتھ قوم کی والہانہ محبت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں