بلوچستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل

سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں ٹرین سروس آج مکمل معطل رہی۔ جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن ٹرین متاثر ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کے تحت کیا گیا ہے۔

پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کے ساتھ ساتھ چمن ٹرین بھی معطل کردی گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مسافروں کو فول پروف حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں