گووندا کی اہلیہ سنیتا نے ان کے افیئر کی تصدیق کی، مگر اداکارہ کے ساتھ تعلق کی افواہیں مسترد کر دیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی خبریں گرم ہیں، جس کی وجہ گووندا کا افیئر بتایا جا رہا ہے۔
سنیتا آہوجا نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ گووندا کا واقعی ایک افیئر تھا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گووندا کا افیئر ان کی زندگی کا سب سے مشکل سال ثابت ہوا اور فیملی کو متاثر کیا۔
سنیتا نے مزید کہا کہ گووندا کی معشوقہ کو ان کے پیسوں سے محبت تھی، نہ کہ گووندا سے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ گووندا کسی مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
اہلیہ نے خواہش ظاہر کی کہ گووندا اب ان باتوں کو ختم کر دیں اور اگلا سال ان کی فیملی کے لیے بہتر ہو۔ یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کی علیحدگی کی خبریں رواں سال کے آغاز میں شوبز حلقوں میں گردش کرتی رہیں۔















