2025 میں پاکستانیوں کی ٹک ٹاک تلاشوں کا نیا رجحان

ٹک ٹاک نے 2025 میں پاکستان میں مقبول ترین تلاشوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن میں صحت، سیاحت اور کرکٹ شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں پاکستانیوں کی ٹک ٹاک تلاشوں کا نیا رجحان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاک نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین نے ٹک ٹاک کو صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ معلوماتی ذریعے کے طور پر بھی استعمال کیا۔ صارفین نے خریداری، سیاحت، ہنر سیکھنے اور تعلیمی رہنمائی کے لیے بھی اس ایپ کا استعمال کیا۔

جنوبی ایشیا میں ٹک ٹاک کے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ عمیس نوید نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک سرچ روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ لوگ ویڈیوز کے علاوہ حقیقی وقت میں معلومات اور سیاق و سباق تلاش کر رہے ہیں۔

فٹنس ٹاک کی تلاش میں 66 فیصد اضافہ ہوا، جو پاکستانیوں کی صحت کے بارے میں باشعور ہونے کا ثبوت ہے۔ سیاحت سے متعلق مواد کی تلاش میں 53 فیصد اور کھانوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔

سیاحتی مقامات میں اسلام آباد سرِفہرست رہا، جبکہ کھانوں کی تلاش میں بریانی، آلو، لاوا برگر اور ماچا ڈرنک نمایاں رہے۔ کرکٹ میں بابر اعظم کی سنچری اور پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انڈیا کے میچز مقبول رہے۔

شوبز میں پاکستانی ڈرامے اور ترک سیریز مقبول رہے، جبکہ ‘تماشا’ اور ‘ہم ایوارڈز’ بھی زیرِ بحث رہے۔ عملی زندگی میں مہندی ڈیزائن، مصنوعی ذہانت اور پروڈکٹ ریویوز دیکھنے کے رجحانات بھی شامل رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں