چین میں بچے نے نمائش کے دوران سونے کا قیمتی تاج حادثاتی طور پر توڑ دیا جو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا تھا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک بچے نے نمائش کے دوران دو کلو وزنی سونے کا تاج حادثاتی طور پر توڑ دیا۔ اس تاج کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی۔ بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ نمائش میں آیا تھا جہاں وہ غیر ارادی طور پر تاج سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں تاج ٹوٹ کر گرا۔
واقعے کی تفصیلات ایک مقبول انفلوئنسر ژینگ کائیے نے شیئر کیں جن کے 1 کروڑ 36 لاکھ فالوورز ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تاج دیکھنے آیا اور جب حفاظتی کیس کو صاف کرنے کے لیے چھوا تو وہ الٹ گیا اور تاج گِر کر ٹوٹ گیا۔
ژینگ نے بتایا کہ یہ تاج ان کے شوہر نے شادی کے تحفے کے طور پر بنایا تھا اور یہ ان کے محبت کی نشانی تھی۔ جوڑے نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ ان کی شادی کے لیے بد شگنی ثابت ہو سکتا ہے۔














