جنگل بیلز کا منگولین روپ سوشل میڈیا پر وائرل

کرسمس گیت ‘جنگل بیلز’ کا منگولین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل، اُمت اوزکان کا منفرد تجربہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنگل بیلز کا منگولین روپ سوشل میڈیا پر وائرل

نیدرلینڈز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرسمس کے مشہور گیت ‘جنگل بیلز’ کو نیدرلینڈز کے ڈی جے اُمت اوزکان نے منگولین انداز میں پیش کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ نیا ورژن منگولین دھن، مخصوص بول اور جدید ٹیکنو بیٹس کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جس نے سننے والوں کو حیران کر دیا ہے اور شوبز کے میوزک ٹرینڈز میں مقبول ہو رہا ہے۔

اُمت اوزکان نے یہ گانا انسٹاگرام پر شیئر کیا، جسے اب تک آٹھ لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں اور صارفین نے اسے ‘کرسمس ریو پارٹی’ کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔

سانتا کلاز کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی اس گانے کی تعریف کی ہے، اور اوزکان نے مکمل گانا یوٹیوب اور اسپاٹی فائی پر بھی ریلیز کر دیا ہے۔

اس گانے کی مقبولیت نے ثابت کر دیا کہ تخلیقی انداز میں پیش کیے گئے کلاسک گانے نئی نسل کو بھی متوجہ کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں