کراچی میں ریبیز کا شکار جیکب آباد کے رہائشی لڑکے کا انتقال ہوگیا، سندھ میں ریبیز کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں زیر علاج جیکب آباد کے رہائشی ریبیز کے شکار لڑکے کا انتقال ہوگیا۔ دو ماہ قبل آوارہ کتے کے کاٹنے سے لڑکے میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، مگر علاج نہ ہونے کے باعث اسے صرف درد کم کرنے کی دوائیں دی جارہی تھیں۔
اسپتال حکام کے مطابق لڑکے کو ایک روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ آج انتقال کر گیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال ریبیز سے 22 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
انچارج ریبیز کلینک ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔















