سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں انتہائی صاحب کردار اہل اقتدار چاہئیں اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی صاحب کردار اہل اقتدار چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کا کام ہے، جنہوں نے آئین کی بالادستی کا حلف اٹھا رکھا ہے۔
لاہور میں دیوانی انصاف کی نقاب کشائی کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ضروری ہے اور اس کے بغیر سب کچھ بے کار ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ زندگی میں انسان اپنی اولاد سے بے پناہ محبت کرتا ہے، کیا ہم آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے جمہوریت پر متفق ہیں اور جج کا امتحان جمہوریت میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مغربی دنیا نے بنیادی حقوق کے تصورات اسلام سے لیے ہیں اور جمہوریت کی بنیاد بھی شوریٰ ہے۔













