ایئرلائنز سے وصول کردہ کروڑوں روپے کا ایئرپورٹ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

ایئرپورٹ ٹیکس کی عدم جمعی کا انکشاف، 46 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایئرپورٹ ٹیکس کی عدم جمعی کا انکشاف، 46 کروڑ کا نقصان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایئرلائنز سے وصول کیے گئے کروڑوں روپے کے ایئرپورٹ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ برائے 2024-25 کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے 46 کروڑ روپے کا ایئرپورٹ ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ یہ ٹیکس مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں وصول کیا گیا تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بے ضابطگی کے بارے میں دسمبر 2024 میں آگاہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے رقم کی عدم وصولی کا اعتراف کرتے ہوئے وصولی کے بعد جمع کرانے کا جواب دیا ہے۔

آڈیٹر جنرل کے مطابق، ایئرپورٹ ٹیکس کی عدم وصولی اتھارٹی کے کمزور مالی نظام کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ میں اتھارٹی کو رقم وصولی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں