حکومت کی تین سالہ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا خاتمہ نہیں ہوا۔ فواد چودھری

فواد چودھری نے حکومت کی تین سالہ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا خاتمہ نہ ہونے پر تبصرہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کی تین سالہ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا خاتمہ نہیں ہوا: فواد چودھری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال تک پوری کوشش کی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ختم نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، عدلیہ اور عوام کو نقصان پہنچا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ، بانی پی ٹی آئی اور حکومت، تینوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد بانی کو زیادہ جانتے ہیں۔ ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ان پانچ افراد کو پیرول پر رہا کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ادارے بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہو۔ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم ہمارے خط کا کیا جواب دیتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر وزرا سے ملاقات کر چکے ہیں اور حکومت سمجھتی ہے کہ ہمارے نکتہ نظر میں وزن ہے۔ پانچ افراد کی پیرول پر رہائی سے مذاکرات کا ماحول بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ نیت کا ہے، اگر نیت ٹھیک ہوگی تو معاملات آگے چلیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں