مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو دشمن نہ سمجھنے اور حق بات کہنے کا عزم کیا۔
سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، کسی حکمران یا ادارے کی غلطی کو غلط کہنا ہمارا حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاکستان سے وفاداری کو تسلیم کیا جائے، ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں ہیں اور ہمیشہ حق بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قائم رہیں گے اور جے یو آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں کو تنبیہ کی کہ امریکا کی سوچ کو بغیر سمجھے نہ اپنائیں، مغرب کی بجائے اسلام کی پیروی کریں۔













