پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے 12 بڈز جمع

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے 12 پارٹیوں نے بڈز جمع کرائی ہیں، بڈنگ کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے 12 بڈز جمع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرائی ہیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں، جس سے پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا۔ اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع ملے گا، جو 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں