احسن بھون نے وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف جسٹس کے بیان کو افسوسناک قرار دیا اور مریم نواز کو بیان واپس لینے کا مشورہ دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے معزز چیف جسٹس سے متعلق بیان افسوسناک ہے اور مریم نواز کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کا پراپرٹی اونر شپ ایکٹ پر رویہ غیر مناسب اور غیر سنجیدہ ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ قانون ڈرافٹ کرنے والوں نے غلط مشورہ دیا۔
احسن بھون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف کبھی کوئی شکایت نہیں آئی اور انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کے تحت کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں لگانا حکومت کا کام نہیں، اگر حکومت نے یہ کام بند نہ کیا تو وکلاء سٹرکوں پر ہوں گے۔ احسن بھون نے حکومت کی تعلیم اور صحت میں کارکردگی کو سراہا اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی۔
احسن بھون نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے جبکہ اس کی تشریح عدالتوں نے کرنی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو اس معاملے پر غلط گائیڈ کیا گیا۔













