اسلام آباد میں 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے، ضروری خدمات جاری رہیں گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات کے ادارے مستثنیٰ ہوں گے۔
متعلقہ اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔













