پولیس یونیفارم کیس میں صبا قمر کے خلاف رپورٹ طلب

اداکارہ صبا قمر کو پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، ان کے خلاف درخواست دائر، عدالت نے رپورٹ طلب کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صبا قمر کے خلاف پولیس یونیفارم کیس میں رپورٹ طلب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ صبا قمر کو پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو بنانا قانونی مشکل میں ڈال گیا ہے، ان کے خلاف سیشن عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست شہری وسیم زوار نے مجدد باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ صبا قمر نے ایک ویڈیو میں ایس پی کی وردی پہن کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

درخواست گزار کے مطابق پولیس کی وردی پہننا قانوناً ممنوع ہے، اس عمل سے پنجاب پولیس کا مورال متاثر ہوا اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

سیشن عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد تھانہ پرانی انارکلی سے رپورٹ طلب کی ہے اور استدعا کی گئی کہ عدالت اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد مزید کارروائی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں