لاہور کے لبرٹی چوک پر 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب

لاہور میں کرسمس کے موقع پر 42 فٹ کرسمس ٹری نصب، مریم نواز کا پیغام

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور کے لبرٹی چوک پر کرسمس کے موقع پر 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصیب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے لبرٹی چوک پر کرسمس کی مناسبت سے 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے، جو محبت، تنوع اور شمولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شہر کے اس مصروف ترین علاقے کو کرسمس کے موقع پر خو بصورتی سے سجایا گیا ہے، جسے دیکھ کر شہری اور سوشل میڈیا صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ یہ اقدام پنجاب میں اقلیتوں کی قدر و منزلت کا آئینہ دار ہے اور انہیں معاشرتی ڈھانچے کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کرسمس ٹری کی تنصیب اقلیتوں کے لیے محفوظ اور معزز ماحول کا پیغام دیتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ اجاگر کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں