چین نے بھارت کی ٹیلی کام ٹیرف پالیسی پر WTO میں مقدمہ دائر کیا، تجارتی کشیدگی میں اضافہ متوقع۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے بھارت کے خلاف عالمی تجارتی ادارے (WTO) میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ چینی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بھارت کی بعض تجارتی پالیسیاں چینی مصنوعات کے لیے نقصان دہ ہیں اور یہ عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
چینی وزارت تجارت نے بھارت کی جانب سے نافذ اقدامات کو منصفانہ تجارت کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے چینی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں مشکلات درپیش ہیں۔
چین نے عالمی تجارتی فورم سے بھارت کی متنازع تجارتی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر بھارت کی ٹیلی کام ٹیرف پالیسی کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔













