منفی پروپیگنڈے کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عطا تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے منفی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کی حوصلہ شکنی کی اہمیت پر زور دیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
منفی پروپیگنڈے کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت: عطا تارڑ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر کردار کو سراہا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران نمایاں رہا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز اور مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ، خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا میں تعاون کو وسعت دینا ہوگی۔ انہوں نے سی پیک میڈیا فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے نے نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دیا بلکہ اس کے معاشرتی اثرات بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے درمیان فرق کو پہچاننے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں