وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ملتوی

وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی، پاور آف اٹارنی کی جمع کرائی کا حکم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ کے پی کے ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ملتوی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور شہرناز عمر ایوب کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے تحریری جواب اور ناقابل سماعت ہونے کی درخواست پیش کی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے بتایا کہ درخواست پر وزیراعلیٰ کے دستخط نہیں ہیں اور درخواست دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ سماعت سے قبل پاور آف اٹارنی جمع کروانے کا حکم دیا اور سماعت کو 13 جنوری تک ملتوی کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں