وجے مالیہ اور للیت مودی کا بھارتی قانون پر طنزیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

لندن کی ویڈیو میں وجے مالیہ اور للیت مودی کا بھارتی قانون پر طنز، عوامی غصہ بھڑک اٹھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وجے مالیہ اور للیت مودی کا بھارتی قانون پر طنزیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی متنازع کاروباری شخصیات وجے مالیہ اور للیت مودی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ویڈیو میں یہ دونوں خود کو ‘بھارت کے سب سے بڑے بھگوڑے’ کہہ کر ہنستے نظر آ رہے ہیں، جس پر صارفین نے قانون اور اداروں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔

لندن کی ایک پرتعیش محفل میں للیت مودی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘ہم دو بھگوڑے ہیں، بھارت کے سب سے بڑے بھگوڑے۔’ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بھی طنزیہ الفاظ استعمال کیے گئے، جس نے عوام میں غصے کی لہر پیدا کر دی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ صارفین نے اسے بھارتی حکومت، سی بی آئی اور ای ڈی کا مذاق قرار دیا۔ کچھ نے لکھا کہ ‘یہ قانون کی توہین ہے’ جبکہ دوسرے نے طنز کیا کہ ‘انٹرنیٹ نہیں، تمہارا غرور ٹوٹے گا’۔

وجے مالیہ 2016 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان پر اربوں روپے کے بینک قرضوں کی نادہندگی کے الزامات ہیں۔ لالیت مودی 2010 سے بیرون ملک ہیں اور ان پر آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق میں مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات ہیں۔

یہ ویڈیو عوامی جذبات کو مزید بھڑکا رہی ہے، جہاں لوگوں نے طنز اور غصے کا اظہار کیا ہے کہ جب بڑے مالیاتی مجرم لندن میں عیش و عشرت کی زندگی گزار کر کھلے عام طنز کرتے ہیں، تو کیا قانون واقعی سب کے لیے برابر ہے؟

دیگر متعلقہ خبریں