پی آئی اے کا نام برقرار، قومی شناخت محفوظ رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی سرمایہ کاری کے باوجود پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کا نام برقرار، قومی شناخت محفوظ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پی آئی اے کی خریداری کے دوران قومی ائیر لائن کی شناخت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں ہوگا اور یہ بدستور ‘پی آئی اے’ ہی کہلائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے لوگو اور برانڈ کو بھی برقرار رکھا جائے گا تاکہ قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت متاثر نہ ہو۔ حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رہے تاکہ اس کی تاریخی میراث اور عوامی وابستگی قائم رہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برانڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق محفوظ رہیں گے۔

حکومت پی آئی اے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اس کی قومی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں