نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کیا ہے، تاکہ سیاسی مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ سیاسی مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔
کمیٹی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کو سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحرانوں سے نکالنے کا سنہری موقع ہے۔
خط میں عمران خان کا ذکر نہیں کیا گیا، بلکہ توجہ اس بات پر مرکوز رکھی گئی کہ سینئر قیادت مذاکراتی عمل میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔
خط میں کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ وہ مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔
کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رہنماؤں کی رہائی سے باہمی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی اور مذاکراتی کامیابی کے لیے عملی اعتماد سازی ضروری ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میثاق جمہوریت اور معیشت پر اتفاق رائے قائم کرنے میں کردار ادا کریں، جو ملک کی سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ضروری ہیں۔
اس خط پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے دستخط کیے ہیں۔













