وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد پر زور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کو اہم قرار دیا اور نوجوانوں کو ملک دشمن بیانیے سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد پر زور

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے اور آئین ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے جو ہم ہر صورت استعمال کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب میں کہا کہ ملک دشمن سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر ہمیشہ اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے، لیکن ان کا فوکس نہ ہٹائیں۔ نوجوانوں کو ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ غلط سیاسی کلچر اور انتشار کی سیاست انہی کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی ہے۔ حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی اور بانی کی اگلی کال تک ہر سطح پر مکمل تیاری ہمارا ہدف ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں