وینس ولیمز نے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کر لی

وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کرلی، تقریبات چھ روز تک جاری رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینس ولیمز نے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کر لی

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے عقد کرلیا۔ شادی کی تقریبات پام بیچ فلوریڈا میں چھ روز تک جاری رہیں۔

وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ماضی میں دوستی کے چرچے رہے ہیں۔ تقریب میں بہن سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا جہاں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا اور کھانوں کا انتظام سرینا نے کیا۔

کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے جنہوں نے ایک ہفتہ خوب انجوائے کیا۔

وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان کے فیشن شو کے دوران ہوئی تھی، جبکہ ان کی منگنی کی تقریب جولائی میں منعقد ہوئی تھی۔ سرینا نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

دیگر متعلقہ خبریں