ماسکو بم دھماکے میں تین افراد ہلاک، تحقیقات جاری

ماسکو میں بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک، تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ماسکو بم دھماکے میں تین افراد ہلاک، تحقیقات جاری

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی دارالحکومت ماسکو میں بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کے مقام کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ دھماکا اسی مقام پر ہوا جہاں دو دن قبل ایک روسی جنرل کو کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق پچھلے حملے کے پیچھے یوکرینی اسپیشل فورسز کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے، تاہم یوکرائنی حکام نے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں