نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا حکم

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دی، سندھ حکومت نے مدارس و مساجد کی رجسٹریشن اور اصلاحات کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا  حکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر جلد عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی صوبائی محکموں کو فوری عملدرآمد کا حکم دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسندی کے واقعات کے خاتمے کے ایکٹ پر عملدرآمد کیا جائے اور سیاسی رہنما عوام میں انتہا پسندی کے خلاف بیداری سرگرمیوں کو تیز کریں۔ ریاست مخالف انارکی پھیلانے والوں کو سزائیں دی جائیں اور مدارس و مساجد میں اصلاحات لائی جائیں۔

حکومت سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کی ہدایت دی ہے جبکہ مذہبی انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں