راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کی وجہ بتا دی

راشد خان نے اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی وجہ بتا دی، افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام بات ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کی وجہ بتا دی

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں کیونکہ افغانستان کی گلیوں میں عام کار میں سفر نہیں کر سکتے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن سے گفتگو کے دوران راشد خان نے کہا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس لیے بلٹ پروف گاڑی رکھنا ضروری ہے۔

راشد خان نے مزید کہا کہ یہ اقدام کسی لگژری کے باعث نہیں بلکہ جان کی حفاظت کے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام بات ہے، اور بہت سے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ کیون پیٹرسن راشد خان کی باتیں سن کر حیران رہ گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں