لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے تعین کا مکمل میکنزم پیش کرے تاکہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی وجوہات واضح ہو سکیں۔
درخواست گزار کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، جو روزمرہ اشیاء کو مزید مہنگا کر دیتا ہے۔













