عدلیہ اور پنجاب حکومت مابین تعلقات کشیدگی کم کیسے ہو گی؟

پنجاب میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان تعلقات میں ممکنہ تبدیلی کی قیاس آرائیاں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی مدت کے دوران مثالی تعلقات رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عدلیہ اور پنجاب حکومت مابین تعلقات کشیدگی  کم کیسے ہو گی؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کی معطلی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ردعمل کے بعد پنجاب کی عدلیہ میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

پنجاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی مدت کے دوران عدلیہ اور حکومت کے تعلقات مثالی رہے ہیں، تاہم سابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے دور میں عدالتی فیصلوں پر حکومت اور دیگر حلقے ناخوش تھے۔

پنجاب حکومت اور طاقتور حلقے سابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعیناتیوں، انتخابی ٹریبونلز کی نامزدگیوں، اور کیسز کی تقسیم کے حوالے سے فیصلوں پر ناراض تھے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے تحت عدلیہ اور حکومت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں، اور اہم معاملات پر عدلیہ نے حکومت کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حالیہ معطلی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عدلیہ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں