طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس، بی این پی قیادت سنبھالنے کو تیار

طارق رحمان 17 سال بعد جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپس، بی این پی قیادت سنبھالنے کی تیاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس، بی این پی قیادت سنبھالنے کو تیار

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان 17 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 60 سالہ طارق جمعرات کو لندن سے ڈھاکہ پہنچیں گے جہاں ان کا پرتپاک استقبال متوقع ہے۔

طارق رحمان 2008 میں سیاسی انتقام کے الزامات کے باعث برطانیہ چلے گئے تھے اور اب وہ بی این پی کی قیادت اپنی والدہ خالدہ ضیا سے سنبھالنے کی تیاری کررہے ہیں، جو طویل عرصے سے بیمار ہیں۔

خالدہ ضیا نے گزشتہ نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ فروری 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گی، لیکن صحت کی خرابی کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد طارق رحمان کے خلاف مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی اور شیخ حسینہ کے جلسے پر حملے کے مقدمے میں سنائی گئی سزا ختم کر دی گئی۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے طارق کی واپسی کو کارکنوں کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ طارق کی واپسی کو بنگلہ دیش کی سیاست میں اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں