پاکستان کے مندوب عثمان جدون نے کہا کہ ایران جوہری تنازعہ کا حل مکالمے سے ہی ممکن ہے اور جے سی پی او اے کا فریم ورک برقرار رہنا چاہیے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے سی پی او اے کے فریم ورک کو متبادل انتظام کے طے پانے تک برقرار رکھا جانا چاہیے۔
عثمان جدون نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ مہینوں میں کونسل کے اندر اور باہر اختلافات بڑھنے کے باعث یہ مسئلہ حل سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کو کامیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ یو این منشور کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے یکطرفہ استعمال سے پیچیدہ ہو چکا ہے، لیکن پاکستان کا مؤقف بدستور برقرار ہے۔















