امریکی سپریم کورٹ نے شکاگو میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کردیا، عدالت نے قانونی شرائط کا حوالہ دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکاگو میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ قانونی شرائط کے بغیر نیشنل گارڈ کو وفاقی حیثیت میں نہیں لا سکتے۔ شکاگو کی ضلعی عدالت کے جج اپریل پیری نے 10 اکتوبر کو عارضی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو مسترد کیا تھا، جس کے بعد وزارت انصاف نے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں فوجی دستے بھیجنے کا حکم دیا تھا، ان کا دعویٰ تھا کہ ڈیموکریٹ کے زیر انتظام شہر بدامنی، جرائم اور پرتشدد احتجاج کا شکار ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹ میئرز، گورنرز اور دیگر ناقدین نے ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔














