سرکاری ملازمین کی خدام الحجاج 2026 سلیکشن میں میرٹ کی خلاف ورزیوں پر شکایات، فزیکل ٹیسٹ چھوڑ دیے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرکاری ملازمین کی خدام الحجاج 2026 کے لئے سلیکشن کے عمل میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری ملازمین نے شکایات درج کرواتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ملازمین نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر ہی میرٹ لسٹ آویزاں کرنے پر وزیر اعظم پورٹل پر شکایات کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے اور مخصوص امیدواروں کو جلدی سلیکشن کے پیغامات بھیجے گئے۔
درخواستیں 30 نومبر تک طلب کی گئیں تھیں اور شکایات میں میرٹ پر انتخاب کی درخواست کی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی چھوڑ دیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 70 فیصد پرانے اور 30 فیصد نئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔













