بار کونسلز کا وزیراعلیٰ پنجاب سے جسٹس نیلم کے خلاف بیان واپس لینے کا مطالبہ

بار کونسلز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے جسٹس عالیہ نیلم کے خلاف بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بار کونسلز کا وزیراعلیٰ پنجاب سے جسٹس نیلم کے خلاف بیان واپس لینے کا مطالبہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر بار کونسلز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان کے خلاف بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا فیصلہ درست ہے اور حکومت پنجاب کو اپنے اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے وزیراعلیٰ سے بیان واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

وکلا تنظیموں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم پراپرٹی اونرشپ آرڈنینس کو کالعدم قرار دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں