لاہور میں پاک تاجک فیسٹیول میں راحت فتح علی کی شاندار پرفارمنس

لاہور میں پاک تاجک فیسٹیول میں راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس اور ثقافتی رقص پیش کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں پاک تاجک فیسٹیول میں راحت فتح علی کی شاندار پرفارمنس

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں پاک تاجک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ اس فیسٹیول میں تاجکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے روایتی ثقافتی رقص اور پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں 72 رکنی تاجک وفد کی قیادت تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کی، جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تاجکستان کے کلچر ڈے کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ہینڈی کرافٹس کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان میں مشترکہ ثقافتی اقدار اور روایات موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان گہری مماثلت کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تاجکستان کے ساتھ ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

تاجک سفیر شریف زادہ یوسف نے فیسٹیول کی میزبانی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری پاکستان اور تاجکستان کے عوام کو یک جان کیے ہوئے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں