ٹیکسلا میں بھِر ماؤنڈ کی کھدائی سے قدیم تہذیب کے آثار دریافت

ٹیکسلا کے بھِر ماؤنڈ میں کھدائی سے قبل مسیح کی تہذیب کے آثار منظر عام پر آ گئے، جس میں شہری منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیکسلا میں بھِر ماؤنڈ کی کھدائی سے قدیم تہذیب کے آثار دریافت

ٹیکسلا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب آرکیالوجی نے ٹیکسلا کے بھِر ماؤنڈ میں آثار قدیمہ کی کھدائی تیز کردی ہے، جہاں چھٹی صدی قبل مسیح سے قبل کی منظم تہذیب کے شواہد ملے ہیں۔

یہ منصوبہ ٹیکسلا کے اولین شہر کی دریافت کی کوشش ہے، جس میں قدیم شہری منصوبہ بندی، تنگ گلیاں، رہائشی مکانات اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے آثار شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق شہر کی ساخت یونانی طرز سے مختلف تھی اور یہ قدرتی طور پر پھیلتا رہا، جو مقامی شہری زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

پنجاب آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ جدید سائنسی طریقوں سے مقام کی دستاویز سازی کر رہا ہے، جس میں جی پی ایس، ڈرون سروے، تھری ڈی اسکیننگ شامل ہیں۔

سابق ڈائریکٹر پنجاب آرکیالوجی کے مطابق بھِر ماؤنڈ کی اہمیت ہخامنشی دور اور ابتدائی موریہ عہد کے آثار سے بھی واضح ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں