بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا اپلائی کر دیا ہے۔ بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واپس آ سکتے ہیں اور ویزا بھی اپلائی کر چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابر اعوان: بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ویزا اپلائی کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف مظالم جاری رہے تو ان کے بیٹے ضرور واپس آئیں گے اور انہوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا بھی اپلائی کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سیاست میں نہیں ہیں اور قانون کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سے بات کروائی جائے، مگر مہینوں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ دو وزراء نے بیان دیا ہے کہ 8 فروری تک بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیا جائے گا، حالانکہ ان کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں۔ یہ دو جرائم میں آتا ہے، ایک یہ کہ اختیار نہیں اور دوسرا یہ دستور کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے جیل کی انتظامیہ کے اختیارات کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وزراء نے کس حیثیت میں ملاقات نہ کرانے کا کہا ہے۔ بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ "ریلیز فار عمران خان” کے نام سے ایک گلوبل موومنٹ بن چکی ہے اور پاکستان کی جمہوری سیاست میں ایک دو پارٹیاں ہی ہیں جو قومی سیاست میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں