ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

ملکہ ترنم نورجہاں کو بچھڑے 25 برس ہوگئے، ان کی خدمات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔ برصغیر کی معروف گلوکارہ 21 ستمبر 1926 کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

نور جہاں نے اپنے کیریئر میں ہزاروں گیت گائے، خاص طور پر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے جو پاکستان کی قومی تاریخ کا حصہ ہیں۔ ان کے گیتوں اور غزلوں نے ہمیشہ اہل ذوق کی پذیرائی حاصل کی۔

حکومت پاکستان نے نورجہاں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے نوازا۔ ملکہ ترنم نورجہاں 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں، لیکن ان کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں