امرود کی پختگی کا فیصلہ رنگ سے نہیں بلکہ مخصوص علامات سے کریں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امرود کی خریداری کے دوران اکثر لوگ صرف رنگ دیکھ کر اس کی پختگی کا فیصلہ کر لیتے ہیں، جس کے باعث 99 فیصد لوگ غلطی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ سبز رنگ کا امرود ہمیشہ کچا اور پیلا امرود ہمیشہ پکا نہیں ہوتا۔ امرود کی پختگی کا اندازہ اس کی مخصوص علامات سے لگایا جا سکتا ہے۔
امرود کو ہلکا سا دبائیں، اگر امرود نرم ہو تو وہ پکا ہوا ہے، جبکہ سخت ہونے کی صورت میں کچا ہو سکتا ہے۔
پکے ہوئے امرود کی ہلکی میٹھی خوشبو ہوتی ہے، جبکہ کچے امرود میں خوشبو نہیں ہوتی۔ پکے امرود کی سطح ہموار اور کچے امرود کی سطح دانے دار ہوتی ہے۔















