سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری، ٹاپ ماڈل 45 لاکھ روپے سے زائد

سوزوکی نے کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری کیں، ٹاپ ماڈل 45 لاکھ 91 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو جدید سیفٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری، ٹاپ ماڈل 45 لاکھ روپے سے زائد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک سوزوکی نے اپنی مشہور ہیچ بیک ‘کلٹس’ 2026 ماڈل کی قیمتیں جاری کر دی ہیں، جس میں ٹاپ ماڈل کی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق مینوئل وی ایکس آر کی قیمت 40 لاکھ 89 ہزار، وی ایکس ایل 43 لاکھ 59 ہزار اور ٹاپ ماڈل آٹو گیئر شفٹ (AGS) کی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے رکھی گئی ہے۔ تمام ماڈلز فوری دستیابی کے لیے دستیاب ہیں، مگر ان کی فراہمی ڈیلرشپس کے اسٹاک پر منحصر ہوگی۔

سوزوکی کلٹس کے تمام ماڈلز 998 سی سی پیٹرول انجن کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں، جو کم فیول خرچ اور کم مینٹیننس کی وجہ سے صارفین میں پسند کیے جاتے ہیں۔ جدید سیفٹی فیچرز میں دو ایئربیگز، اے بی ایس بریکنگ سسٹم اور الائے ویل شامل ہیں۔ گاڑی میں انجنی اموبلائزر بھی موجود ہے، جو اسے شہری ٹریفک میں آرام دہ اور محفوظ بناتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں