پنجاب حکومت کا نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو خصوصی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے انہیں ملازمت، تعلیم اور علاج میں سہولت ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا نابینا افراد کو خصوصی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جو رواں اجلاس میں جمعہ کو پیش ہوا۔

اس بل کے تحت نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل بل میں بینائی سے محروم افراد کی تعریف شامل نہیں تھی۔ 3/60 سے کم بینائی والے افراد اور مکمل بینائی سے محروم افراد خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہونے سے نابینا افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ ملے گا اور وہ حکومتی سکیموں کا حصہ بن سکیں گے۔ فہرست میں شامل ہونے سے نابینا افراد کو نوکری حاصل کرنے، علاج معالجے میں تعاون اور تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

بل دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا اور بعد از منظوری پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگا۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں