فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دیا، عالمی سیاست میں نئے مواقع پیدا کیے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بدلتے عالمی نظام میں مؤثر ترین اسٹریٹجک رہنما قرار دیا ہے۔ جریدے نے پاکستان کی کثیر الجہتی خارجہ پالیسی اور سفارتی حکمت عملی کی کامیابی میں ان کے نمایاں کردار کی تعریف کی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق عالمی سیاست میں تیزی سے تبدیلیوں کے باعث ‘مڈل پاورز’ کے لیے پیچیدہ دور کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں کثیر الجہتی حکمت عملی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
آرٹیکل میں عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر اور مڈل پاورز کے درمیان سفارت کاری کی بہترین مثال قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے پاکستان کی سفارت کاری کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے بیک وقت امریکا، چین، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ روابط کو فعال رکھا، جس سے پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا ہوئے۔
جریدے نے کہا کہ بھارت کو مڈل پاور کے طور پر کامیاب حکمت عملی بنانے میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پاکستان نے مؤثر سفارتی پیش رفت کی۔














