ایمان مزاری کے شوہر کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں کشیدگی پیدا ہوئی، پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کے درمیان ہاتھا پائی کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی ماحول کشیدہ ہوگیا جب پراسیکیوشن اور ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ہادی چٹھہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کشیدگی بڑھ گئی۔
پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کے درمیان عدالت کے اندر ہاتھا پائی کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے مداخلت کرکے روک دیا۔
جج افضل مجوکا نے پراسیکیوشن کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کسی سوال پر اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کریں۔ کشیدہ ماحول کی وجہ سے عدالت نے کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی۔













