سلمان خان نے دھرمیندر کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

سلمان خان نے دھرمیندر کو باپ جیسی شخصیت قرار دیا اور ان کی کامیابی کا سہرا ان کے سر باندھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان خان دھرمیندر کی یاد میں جذباتی ہوگئے

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں دھرمیندر کے حوالے سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ سلمان خان نے کہا کہ دھرمیندر ان کے لیے باپ جیسی شخصیت تھے جنہوں نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

سلمان خان نے اعتراف کیا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے دھرمیندر کی شخصیت کا بڑا ہاتھ ہے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا، دھرمیندر کو دیکھ کر کیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں ان کے والد اور دھرمیندر وہ دو اہم شخصیات ہیں جن کو وہ ہمیشہ فالو کرتے رہے ہیں۔ دھرمیندر کو ایک باکمال، ہمدرد اور جذبات رکھنے والا انسان قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں