جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا، وہ یکم جنوری 2026 سے چارج سنبھالیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاوید عالم اوڈھو اس سے قبل کراچی پولیس چیف کے عہدے پر فائز تھے اور پولیس سروس گروپ میں 21ویں گریڈ پر ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو یکم جنوری 2026 کو موجودہ آئی جی کی سبکدوشی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔













