راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال نے 101 سالہ رضا خان کی بینائی بحال کر دی، جو شدید موتیا کا شکار تھے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ رضا خان کی پیچیدہ آپریشن کے ذریعے بینائی بحال کر دی۔
رضا خان، جو اسلام آباد کے رہائشی ہیں، شدید موتیا اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔ اب وہ دوبارہ اپنی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکیں گے۔
یہ حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی زیر قیادت ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیابی سے انجام دیا، جس میں آنکھ کو محفوظ بنایا گیا۔
بزرگ رضا خان الشفاء آئی ٹرسٹ کے بانی جنرل جہانداد خان مرحوم کے قریبی دوست بھی رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 27 لاکھ افراد نابینا ہیں، جن میں سے 51 فیصد موتیا کا شکار ہیں۔ دیہی علاقوں میں سرجری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔















